انفرا سٹرکچر میں کمی کوتاہی کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے:احسن اقبال

 ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت جائزہ لینا چاہیے  کہاں سٹرکچر کو مضبوط کرنا چاہیے:وفاقی وزیر 
 رواں سال مون سون کا دورانیہ طویل ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے کی اجلاس میں بریفنگ

لاہور(آئی این پی )چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے  رواں سال مون سون کا دورانیہ طویل ہے، مون سون کا سلسلہ میدانی علاقوں میں جاری ہے، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے، سیلاب سے کرتارپور میں انفرا اسٹرکچر کو بہت نقصان ہوا۔ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سیلاب سے فصلوں کو بہت نقصان پہنچا ہے، مون سون کے پہلے مرحلے میں پہاڑی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 10 لاکھ کا ریلا چناب میں موجود ہے، 2 سے 3 دنوں میں یہ تمام ریلے اکٹھے ہو کر پنجند میں جائیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر میں کمی کوتاہی کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، ایری گیشن ڈپارٹمنٹ کے تحت جائزہ لینا چاہیے کہ کہاں اسٹرکچر کو مضبوط کرنا چاہیے۔انہوں  نے کہا کہ مجھے ریسکیو کشتیوں کی کمی نظر آئی، نارووال کو آفت زدہ ضلع قرار دیا جائے، نارووال میں کسانوں کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، سیلابی صورتحال سے کئی مقامات پر سڑکوں کے درمیان رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔