کراچی اربن انفرا سٹرکچر پراجیکٹ،15 ارب کا پیکج دیا جائیگا

سندھ حکومت نے ترقیاتی سکیموں کیلئے10ارب کا تخمینہ دیا تھا‘وفاقی حکومت15ارب دے گی
ا سلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت کراچی اربن انفرا اسٹرکچر پیکج پراجیکٹ کا ازسرنو جائزہ لے رہی ہے، سرکاری دستاویز کے مطابق  پراجیکٹ کے تحت کراچی میں 15 ارب روپے کا پیکج دیا جائے گا۔دستاویز کے مطابق کراچی اربن انفرا اسٹرکچر پراجیکٹ میں 504 چھوٹی واٹر اینڈ سیوریج اسکیمیں شامل ہیں، 2024 میں سندھ حکومت نے پراجیکٹ کا 10 ارب روپے کا تخمینہ دیا تھا، جب کہ پراجیکٹ کے تحت اب 15 ارب روپے سے زائد کی لاگت کی منظوری متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی انفرا اسٹرکچر اربن پراجیکٹ کے تحت میٹلڈ روڈز کی 158 اسکیمیں عمل میں لائی جائیں گی