اسلام آباد (آئی این پی )وزارت خزانہ نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگست 2025 میں مہنگائی کی شرح 5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، سیلاب کی صورتحال کے باعث معاشی دبا ئوبڑھ سکتا ہے۔ وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث فوڈ سپلائیز متاثر ہوسکتی ہیں، وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت اور مستحکم دکھائی دے رہے ہیں۔مانیٹری پالیسی نے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا ہے، جون میں مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود شرح سود کو برقرار رکھا گیا ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔