عیدالفطر سے قبل ملک میں مہنگائی بڑھنے کاامکان ہے:وزارت خزانہ

 مارچ میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد تک ہوسکتی ہے‘فروری میں2سے3فیصدرہی
 اسلام آباد (آئی این پی )وزارت خزانہ نے عیدالفطر سے قبل ملک میں مہنگائی میں اضافیکا خدشہ ظاہر کردیا، وزارت خزانہ کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 3 سے 4 فیصد تک ہوسکتی ہے۔  ذرائع کے  مطابق وزارت خزانہ نے عید الفطر سے قبل مہنگائی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد تک ہوسکتی ہے، فروری میں مہنگائی 2 فیصد سے 3 فیصد تک متوقع ہے