کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم 145 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ٹیم کی جانب سے کوشل پریرا 58 اور مارنس لبوشین 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پشاور زلمی کی طرف سے سفیان مقیم اور افتخار احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار، چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں پشاور زلمی نے 146 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کر لیا۔زلمی کی جانب سے بابر اعظم 46، کوشل مینڈس 27 اور بریسول 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
حیدرآباد کنگز مین کی طرف سے صائم ایوب نے 19 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔میچ سے قبل پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹاس کے موقع پر علامتی طور پر امن کی فاختہ اڑائی۔ اس موقع پر بابر اعظم، مارنس لبوشین اور میچ ریفری روشن ماہنامہ بھی موجود تھے جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔