چھانگا مانگا کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں تین طالبات زخمی ہو گئی ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے بعد طالبات کو ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر فاروق افضل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین بھی ایمرجنسی وارڈ پہنچے اور زخمی طالبات کی عیادت کی۔پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ زخمی طالبات کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کی حالت پر مسلسل نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم مکمل طور پر الرٹ ہے اور ہر ممکن علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔