ضلع اورکزئی میں موسلادھار بارشوں کا تباہ کن اثر، سیلابی ریلوں سے درجنوں مکانات تباہ

ضلع اورکزئی میں موسلادھار بارشوں کا تباہ کن اثر، سیلابی ریلوں سے درجنوں مکانات تباہ

خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں حالیہ نظام کے تحت ہونے والی طوفانی بارشوں سے تباہی مچ گئی، جہاں موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث درجنوں دکانیں اور مکانات پانی میں بہہ گئے، اور راستے میں آنے والی متعدد گاڑیاں و موٹر سائیکلیں بھی زد میں آئیں۔  
دوسری جانب، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج صبح بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق، صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکانات ہیں۔ تاہم، چترال، دیر بالائی و زیریں، باجوڑ، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، خیبر، مہمند، کرم، اورکزئی اور وزیرستان کے اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مختلف مقامات پر موسمی شدت کے باعث بارش ریکارڈ کی گئی، جن میں چراٽ 18، کالام 11، چترال 9، پشاور 04، مہمند ڈیم 4، تخت بھائی 3، میرکھنی، دروش، اور پتن میں 2، 2 اور تیمرگرہ میں 1 ملی میٹر شامل ہیں۔  میدانی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہا، جہاں پشاور میں ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 37 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔