بابوسر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں: مکانات زمین بوس، فصلیں تباہ، رابطہ سڑکیں متاثر

بابوسر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں: مکانات زمین بوس، فصلیں تباہ، رابطہ سڑکیں متاثر

ویب ڈیسک: سیاحتی وادی بابوسر میں حالیہ مون سون بارشوں نے شدید تباہی مچائی ہے۔

 تیز بارشوں کے نتیجے میں 8 سے 9 مکانات مکمل طور پر منہدم ہوگئے جبکہ تقریباً 100 کنال پر محیط زیر کاشت فصلیں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔بارشوں کے باعث بٹوگاہ اور کھنیر ویلی میں رابطہ سڑکیں شدید متاثر ہوئیں، جب کہ داریل اور ڈوڈشال علاقوں میں زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے۔ متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور انہیں خوراک، طبی سہولیات اور صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظام الدین نے بتایا کہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور جلد ریلیف آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے فوری امدادی اقدامات کی اپیل کی ہے۔