چترال اور کوہستان میں موسلادھار بارشوں سے سڑکیں بند، فصلیں تباہ

چترال اور کوہستان میں موسلادھار بارشوں سے سڑکیں بند، فصلیں تباہ

ویب ڈیسک: چترال میں موسلادھار بارشوں اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد علاقوں کی سڑکیں بند ہوگئیں۔

چترال میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں درخت گر گئے اور درجنوں کچے مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی بھی معطل ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ، خراب موسم کے باعث چترال کی آڑو، بادام، ناشپاتی اور سیب کی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق، ضلع بھر کے تمام اسکولوں میں 2 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ، کوہستان اور چلاس میں بھی موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب شاہراہ قراقرم 3 مختلف مقامات پر بند ہوگئی ہے۔