طالبہ کو ہراسانی اور تشدد کے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم لڑکی کا ہمسایہ ہے جس نے اسلحہ کے زور پر لڑکی کو زبردستی شادی کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ ایس پی سول لائنز کے مطابق، لڑکی کے انکار کرنے پر ملزم علی احمد نے اس پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں لڑکی کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئیں۔
واقعے کے بعد، ایس ایچ او گڑھی شاہو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی احمد کو گڑھی شاہو کے علاقے سے ٹریس کیا اور گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔