لاہور: نجی یونیورسٹی میں ایک طالبہ کے خودکشی کے واقعے کی پولیس تحقیقات مکمل ہو گئیں، جس میں شامل نوجوان حمزہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا اور اسے کلیئر قرار دے دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان حمزہ پر واقعہ میں کسی بھی قسم کی ذمہ داری یا غفلت ثابت نہیں ہوئی، اور اس حوالے سے کسی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔تحقیقات کے دوران کال ریکارڈ اور دیگر شواہد جمع کیے گئے تاکہ واقعہ کے پسِ منظر اور وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ متاثرہ لڑکی کی صحت میں بہتری آنے کے بعد اس کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مکمل طور پر ذاتی نوعیت کا ہے اور کسی اور شخص کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔ نوجوان اویس کی خودکشی اور طالبہ کے اقدامِ خودکشی کے واقعات ایک دوسرے سے مختلف نوعیت اور وجوہات کے حامل ہیں۔اس تحقیقات سے واضح ہوا کہ دونوں واقعات میں کوئی بیرونی دخل یا جان بوجھ کر کی گئی مداخلت شامل نہیں تھی، اور معاملہ ذاتی مسائل تک محدود رہا۔