پاکستان کے قدیم اور منفرد ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے حکومتی کوششیں قابلِ تعریف ہیں، جن کے نتیجے میں وادیِ کیلاش کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
وادیِ کیلاش، خیبر پختونخوا کے کوہِ ہندوکش کے دور دراز علاقوں، بمبوریت، رمبور اور بریر میں واقع ہے، جہاں کا ثقافتی منظرنامہ ایک محفوظ اور قدیم معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کامیابی سے پاکستان کا مثبت عالمی تشخص ابھر کر سامنے آئے گا، اور یہ یونیسکو کا فیصلہ پاکستان میں مذہبی و ثقافتی ہم آہنگی اور تحفظ کے عالمی اعتراف کا ثبوت ہے۔