آئی پی ایل ٹیم کی بچگانہ حرکت، سوشل میڈیا پوسٹ سے پی سی بی کا لوگو ہٹا دیا گیا

آئی پی ایل ٹیم کی بچگانہ حرکت، سوشل میڈیا پوسٹ سے پی سی بی کا لوگو ہٹا دیا گیا

پاک بھارت میچ سے قبل بھارتیوں کی بچگانہ حرکتیں عروج پر پہنچ گئیں۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم پنجاب کنگز نے کھیل میں سیاست شامل کرتے ہوئے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا لوگو ہٹا دیا۔

 پنجاب کنگز نے اپنی پوسٹ میں پاک بھارت میچ کا ذکر کیا، جہاں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا لوگو تو لگایا گیا لیکن پی سی بی کا لوگو دانستہ غائب کر دیا گیا اور اس کی جگہ خالی چھوڑ دی گئی۔یہ حرکت سامنے آتے ہی دنیا بھر کے کرکٹ فینز نے پنجاب کنگز پر کڑی تنقید شروع کر دی۔ صارفین نے اسے کھیل کی اسپرٹ کے خلاف قرار دیا۔ حتیٰ کہ بھارتی فینز نے بھی اپنی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ تنقید کے دباؤ پر پنجاب کنگز نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ کا کمنٹس سیکشن بند کر دیا۔فینز نے اس عمل کو "اوچھی حرکت"، "بچکانہ پن" اور "احمقانہ فیصلہ" قرار دیا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔دوسری جانب، ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ پنجاب کنگز نے ان کے ساتھ عزت و احترام کا رویہ نہیں اپنایا۔ ان کا کہنا تھا:"پنجاب کنگز نے مجھے بے عزت کیا، سینئر کھلاڑی ہونے کے باوجود اچھا برتاؤ نہیں کیا گیا۔""ایسا لگا جیسے میرے کندھوں پر بلڈنگ جتنا بوجھ ڈال دیا گیا ہو۔""زندگی میں پہلی بار ڈپریشن میں گیا، مجھے احساس ہوا کہ مینٹل ہیلتھ پیسوں سے کہیں زیادہ اہم ہے۔"