بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل فرنچائزز کو ہدایت دی کہ 16 رکنی ٹیم شیٹ میں شامل نہ ہونے والے کھلاڑی میدان میں آزادانہ نقل و حرکت نہیں کر سکیں گے۔
سبسٹیٹیوٹ کھلاڑی ڈرنکس، بیٹس یا پیغامات لے کر گراؤنڈ میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔پلیئنگ الیون کے باہر موجود کھلاڑیوں میں سے صرف پانچ کو گراؤنڈ کے اطراف حرکت کی اجازت ہوگی، باقی ڈگ آؤٹ میں رہیں گے۔یہ ہدایات میچ پلیئنگ کنڈیشنز کی شق 11.5.2 اور 24.1.4 میں اضافے کے طور پر متعارف کرائی گئی ہیں، جس میں ڈرنکس دینے اور ٹیم بِب پہننے کے اصول واضح کیے گئے ہیں۔