سیشن کورٹ شیخوپورہ کے مرکزی گیٹ سے خاتون کا مبینہ اغوا

شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)سیشن کورٹ شیخوپورہ کے مرکزی گیٹ سے خاتون  کو  مبینہ طورپر اغوا کرلیاگیاجس  کے بعد سکیورٹی انتظامات پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر اغواء  ہونے والی خاتون ساجدہ ریاض عدالت میں دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کروانے کیلئے آئی تھیں کہ کچہری گیٹ پر خواتین سمیت ملزموں  نے سرعام خاتون کو اغوا  کیا اور  پولیس کی موجودگی کے باوجود  اسے گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مغویہ کے موجودہ خاوند کے خلاف سابق شوہر نے اغواء   کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا اور اسی مقدمے میں پیشی کیلئے خاتون عدالت آئی تھیں۔واقعے کے بعد وکلا  نے سکیورٹی انتظامات کو ناکام قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس   لینے  اورخاتون کی فوری بازیابی اور ملزموں  کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔