مرکزی جمعیت اہلحدیث کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 30 نومبر کو ہوگا

مرکزی ناظمِ اعلیٰ  کا انتخاب ہوگا‘ اراکینِ شوریٰ اجلاس میں شرکت کریں گے:محمد علی یزدانی
لاہور ( خصوصی رپورٹر ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم انتخابی  اجلاس  30 نومبر کو منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے اراکینِ شوریٰ شریک ہوں گے۔ اجلاس میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے اراکین بھی شرکت کریں گے۔اجلاس کا اہم ایجنڈامرکزی ناظمِ اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق ہوگا۔ ترجمان مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان حافظ محمد علی یزدانی کے مطابق  16 فروری 2025 کو منعقدہ مجلس  شوریٰ کے اجلاس میں آئندہ پانچ سال کے لیے سینیٹر پروفیسر ساجد میرکو امیر اور حافظ عبدالکریم کو مرکزی ناظمِ  اعلیٰ بلا مقابلہ منتخب کیا گیا تھا۔تاہم 3 مئی کو پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے بعد امیر کی نشست خالی ہوگئی