شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلز پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب 30نومبر کوشیخوپورہ میں لاہور روڈ پرمنعقد ہوگی ،تقریب ایک بجے شروع ہوگی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شام 4 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطا ب کرینگے۔تقریب کے مہمان سینئر رہنما میاں مصباح الرحمن ہوں گے۔اس سلسلہ میں سابق ضلع صدر و ٹکٹ ہولڈر 141محمد آصف خان نے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔محمد آصف خان نے میڈیا کو بتایا کہ یوم تاسیس کی تقریب کو شایان شان انداز میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارٹی قائدین کی قربانیوں کو یاد کرنے سمیت جمہوری اقدار کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔یوم تاسیس کی تقریب میں ضلع بھر سے کارکن قافلوں کی شکل میں شرکت کریں گے۔