شیخوپورہ کے نزدیک 2 اغوا کار گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور موٹروے پولیس نے 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کر الیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کو شیخوپورہ کے نزدیک کار حادثے کی اطلاع ملی، گاڑی کی تلاشی لینے پر ڈگی سے مغوی ملا، جس پر پٹرولنگ افسروں نے ملزموں کو گرفتار کرکے ان سے کلاشنکوف، رائفل، 4 موبائل فون، زیوارت اور گولیاں برآمد کر لیں۔