ورکرز فنڈ :مختلف الاؤنس میں لاکھوں روپے کااضافہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ اجلاس میں مختلف الاؤنس میں لاکھوں روپے کا اضافہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محنت کشوں کی میرج گرانٹ 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے کر دی گئی، محنت کشوں کی ڈیتھ گرانٹ 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی گئی۔نئی گرانٹس کا اطلاق 25 اگست 2025 سے ہوگا۔ضلع وہاڑی میں میٹرک تک بچوں کی تعلیم کیلئے پرائیویٹ سکولوں سے معاہدے کی اصولی منظوری دی ہے۔ پرائیویٹ سکولز کے ساتھ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر معاہدہ ہوگا،محنت کشوں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی نئی حکمت عملی بنائی ہے۔