ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں میں شدت، 35 اداروں اور شخصیات پر نئی پابندیاں لگائیں

ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں میں شدت، 35 اداروں اور شخصیات پر نئی پابندیاں لگائیں

امریکی حکومت نے ایران کے خلاف اپنی اقتصادی دباؤ کی مہم تیز کرتے ہوئے 35 اداروں اور شخصیات کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔  
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک ایران کے بینکاری نظام اور تیل کی تجارت کو سہارا دے رہا تھا، تاکہ پابندیوں کو بائی پاس کیا جا سکے۔  امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق، ان نامزد اداروں اور افراد کا تعلق اربوں ڈالر مالیت کے ایرانی تیل کی ترسیل اور مالی لین دین سے ہے، جس کے ذریعے ایران پر عائد پابندیوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی گئی۔  
محکمہ خزانہ کے ذیلی ادارے او ایف اے سی نے خبردار کیا ہے کہ ایسے بینک اور مالیاتی ادارے بھی کارروائی کی زد میں آ سکتے ہیں جو ان کمپنیوں سے کاروبار جاری رکھتے ہیں اور آبنائے ہرمز کے ذریعے ادائیگی کے نظام میں شامل ہیں۔  امریکی حکام نے چین کے صوبے شینڈونگ میں قائم آئل ریفائنریز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں موجود متعدد نجی کمپنیاں ایرانی تیل کی درآمد اور ریفائننگ میں کردار ادا کر رہی ہیں۔