امریکہ نے ایران کے 31 اداروں اور 17 افراد پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکہ نے ایران کے 31 اداروں اور 17 افراد پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے 31 ادارے اور 17 افراد پابندیوں کی فہرست میں شامل کیے ہیں۔ جاری بیان کے مطابق یہ گروہ جدید میزائل نظام اور امریکہ میں بنے ہیلی کاپٹر کی غیرقانونی خریداری میں ملوث ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایران کا جوہری ہتھیار حاصل کرنا امریکہ اور مشرق وسطیٰ کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔