چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس‘جسٹس سرفراز ڈوگر نے جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس خادم سومرو کے تبادلے کی سفارش واپس لے لی ہے جس کے بعد ان کے تبادلوں کا معاملہ مؤخر کردیاگیا
9ممبران کی اکثریتی رائے سے جسٹس محسن اخترکیانی کے تبادلے کی منظوری دی گئی‘ چیئرمین تحریک انصاف گوہر علی خان اورممبرکمیشن بیرسٹرعلی ظفرنے اس تبادلے کی مخالفت کی ‘جسٹس بابرستار کے تبادلے کیخلاف3ووٹ آئے
اسلام آباد(آن لائن ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ 3ججوں کاتبادلہ کرانے میں کامیاب ،2ججوں کے تبادلے بارے سفارش واپس لے لی۔جسٹس محسن اخترکیانی لاہور ،جسٹس ثمن رفعت امتیازسندھ ہائی کورٹ جبکہ جسٹس بابر ستار پشاورہائی کورٹ بھجوادیے گئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس خادم سومرو کے تبادلے کی سفارش واپس لے لی۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں ججز کے تبادلوں سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں تبادلوں سے متعلق اجلاس کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے جبکہ پشاور ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے سے متعلق دوسرا اجلاس جاری ہے۔اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی ، جس میں اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں اور تبادلوں پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی کے تبادلے کی منظوری دے دی گئی ہے، اور انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور ہائیکورٹ منتقل کیاگیاہے 9ممبران کی اکثریتی رائے سے جسٹس محسن اخترکیانی کے تبادلے کی منظوری دی گئی۔باقی ممبران نے ساتھ دیاجبکہ چیئرمین تحریک انصاف گوہر علی خان اورممبرکمیشن بیرسٹرعلی ظفرنے اس تبادلے کی مخالفت کی ہے۔جسٹس بابرستار کے تبادلے کے خلاف 3 ووٹ سامنے آئے۔جبکہ چیف جسٹس سرفرازڈوگرنے بانی پی ٹی آئی کوہسپتال منتقل کرنے کے خلاف فیصلہ دینے والے دوججوں جسٹس خادم حسین سومرواور جسٹس ارباب محمدطاہر کے تبادلے کی سفارش واپس لے لی ہے اوریوں اب ان کے معاملے پر غور نہیں کیاگیاہے۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے سندھ ہائیکورٹ تبادلے کی بھی منظوری دے دی، جس کا فیصلہ بھی اکثریتی رائے سے کیا گیا۔