چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس انعام امین منہاس کو کمیٹی کا نیا سربرہ مقرر کردیا
اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو ہراسانی کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کے احکامات کی روشنی میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو ہٹا کر جسٹس انعام امین منہاس کو خواتین کی ہراسانی کمیٹی کا سربرہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو عہدے سے ہٹانے کی تحریری وجوہ بھی جاری کی جائیں گی۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو ہراسانی کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ کی جانب سے ایک جج کے خلاف ہراسانی کی درخواست وصول کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔