اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ارباب طاہر،اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر وفاق نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے معاونت کے لیے اٹارنی جنرل پاکستان کوبھی نوٹس جاری کردیاہے۔عدالت نے کہاہے کہ سادہ سا سوال ہے جواب کیوں جمع نہیں کروایا جارہاہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ارباب طاہر، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، وفاق نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا،عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے سیکشن 27اے کا نوٹس جاری کردیا۔جسٹس خادم حسین سومرو نے کہاکہ آئندہ سماعت تک تحریری جواب جمع کرائیں،30جون کو کیس پہلے نمبر پر رکھ رہے ہیںِ دلائل دیں،سادہ سا سوال ہے ، آپ جواب کیوں جمع نہیں کروارہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت30جون تک ملتوی کردی۔