جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔جسٹس خادم حسین سومرونے وکیل جی ایم چوہدری کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔درخواست گزار کی جانب سے وکیل جی ایم چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کی جانب سیدونوں ججز کی تعیناتی غیرقانونی قرار دے کر عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔