جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے 26 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق نوجوان کانوں میں ہینڈ فری لگائے پٹڑی عبور کر رہا تھا۔ اسی دوران عقب سے آنے والی ٹرین کی آواز اسے سنائی نہ دی اور وہ ٹرین کی زد میں آگیا۔ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد لاش گھر منتقل کردی گئی۔احتیاطی پیغام: ریلوے ٹریک عبور کرتے وقت ہینڈ فری یا موبائل فون استعمال نہ کریں اور دونوں جانب دیکھ کر ہی پٹڑی پار کریں۔