ودی نے بھارتی فوج کو فری ہینڈ دے دیا لیکن شہباز شریف نے نہیں دیا:بیرسٹر علی ظفر

ودی نے بھارتی فوج کو فری ہینڈ دے دیا لیکن شہباز شریف نے نہیں دیا:بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی فوج کو فری ہینڈ دے دیا ہے لیکن پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے تاحال پاک فوج کو فری ہینڈ نہیں دیا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن اور ذمہ دار قوم ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر کسی نے حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔علی ظفر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کا موقف آج بھی وہی ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم پر حملہ ہوا تو ہم اپنی جان بھی قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی میں بانی پی ٹی آئی کی آواز کو شامل نہیں کیا گیا، جب کہ بھارت میں کانگریس کی درخواست پر مشترکہ اجلاس بلایا گیا تھا۔ اپوزیشن نے یکجہتی کا پیغام دیا، لیکن حکومت اب بھی سیاست کھیل رہی ہے، اور مریم نواز کی تقریر میں بھارت کا ذکر تک نہیں تھا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مودی کی انتہا پسند حکومت سے ہمارا مقابلہ ہے، لیکن بھارتی عوام دشمن نہیں ہیں، ہم ہمسائیگی کے حق میں ہیں۔