راولپنڈی: سیلابی پانی کے باعث سہالہ اور مانکیالہ سیکشن کا ریلوے ٹریک بند

راولپنڈی: سیلابی پانی کے باعث سہالہ اور مانکیالہ سیکشن کا ریلوے ٹریک بند

راولپنڈی میں سہالہ اور مانکیالہ سیکشن کا ریلوے ٹریک سیلابی پانی کی لپیٹ میں آ گیا ہے، جس کے باعث ٹریک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ریلوے کے مطابق، سیلابی پانی کے سبب پاکستان ایکسپریس، خیبر میل، رحمان بابا اور ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پانی کے کم ہونے کے بعد، مانکیالہ اور سہالہ سیکشن کا ٹریک جلد بحال کر دیا جائے گا۔مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹریک کی کلیئرنس سے متعلق معلومات کے لیے وہ ریلوے ہیلپ لائن 117 پر رابطہ کریں۔