لودھراں میں تیز گام ٹرین کے حادثے کے 11 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال نہیں کیے جا سکے۔
گزشتہ شب آدم واہن کے قریب تیز گام کی 4 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 25 مسافر زخمی ہوئے تھے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور مکمل بحالی میں مزید تقریباً 4 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ اس دوران کراچی ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس لودھراں اسٹیشن پر کھڑی ہیں۔متاثرہ ٹرین کے مسافروں کو سرکٹ ہاؤس میں عارضی طور پر قیام فراہم کیا گیا، جبکہ متاثرہ ٹرین کو بعد ازاں کراچی کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔