ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) میں پاکستانی کرکٹرز کو شرکت کی اجازت نہ ملنے کا امکان ہے، جبکہ کسی بھی ٹیم کو پاکستان کا نام استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق 3 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایونٹ میں ’پاکستان چیمپئنز‘ کے نام سے ٹیم بھی شامل ہے، تاہم پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے صورتحال واضح نہیں ہے۔گزشتہ سال بھارتی ٹیم نے پاکستان چیمپئنز کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔ایونٹ کے شیڈول کے مطابق 10 اکتوبر کو دبئی میں پاکستان چیمپئنز اور انڈین چیمپئنز کے درمیان مقابلہ بھی ہونا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان چیمپئنز سمیت پاکستانی کرکٹرز کی ایونٹ میں شرکت اور پاکستان کا نام استعمال کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ سامنے آنا باقی ہے۔