عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 2026 کے ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
تقریب سے قبل ٹیلر سوئفٹ اور بیونسے 30،30 وی ایم اے ایوارڈز کے ساتھ برابر تھیں، تاہم پہلی بار متعارف کرایا گیا آرٹسٹ ڈائریکٹر آنر حاصل کرتے ہی ٹیلر سوئفٹ نے بیونسے کو پیچھے چھوڑ دیا۔بعد ازاں ٹیلر سوئفٹ نے ’فیٹ آف اوفیلیا‘ کے لیے ویڈیو آف دی ایئر اور بیسٹ ڈائریکشن کے ایوارڈز بھی اپنے نام کیے، جس کے بعد ان کے مجموعی وی ایم اے ایوارڈز کی تعداد 33 ہوگئی۔تقریب کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے اپنے نئے گانے ’پیشنٹ زیرو‘ کی میوزک ویڈیو بھی پیش کی، جس کی ہدایت کاری انہوں نے خود کی۔ ویڈیو میں کولن فیرل اور ڈکوٹا جانسن نے بھی اداکاری کی ہے۔