گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے گھر کے قریب انسانی جسم کے باقیات برآمد، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے گھر کے قریب انسانی جسم کے باقیات برآمد، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

ویب ڈیسک: معروف پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ساحل کے قریب واقع پرتعیش گھر کے نہایت قریبی علاقے میں انسانی جسم کے باقیات کی دریافت نے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو انگلینڈ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران لاشیں ملنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث علاقے میں سیریل کلر کے موجود ہونے کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔یہ واقعہ واچ ہل کے ایورٹ ایوینیو پر پیش آیا جو ایک مہنگا اور پرتعیش ساحلی علاقہ ہے، جہاں ٹیلر سوئفٹ کا بھی عالیشان گھر واقع ہے۔ پولیس نے ساحل پر انسانی ٹانگ کی ہڈی دریافت کی جو کہ ٹیلر سوئفٹ کے گھر سے محض آدھے میل کی دوری پر تھی۔

حکام نے ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ سرگرمی کے شواہد کو مسترد کیا ہے، تاہم اس واقعے نے مقامی آبادی میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے۔ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ "یہ جگہ ٹیلر سوئفٹ کے گھر اور اوشین ہاؤس سے صرف چند کلومیٹر کی دوری پر ہے، مجھے کبھی اندازہ نہیں تھا کہ یہاں واچ ہل جیسے محفوظ اور مہنگے علاقے میں ایسا کچھ ہو سکتا ہے۔"اب تک ٹیلر سوئفٹ یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔