بھارت: شخص نے مبینہ طور پر بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

بھارت: شخص نے مبینہ طور پر بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور دو کمسن بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع ہنسور کے قصبے نیو ماروتھی لے آؤٹ میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت 49 سالہ ہریش، 36 سالہ نشچیتا، 13 سالہ نیکسا اور 6 سالہ رکھشا کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر پہلے اپنی بیوی اور دونوں بیٹیوں کے منہ ٹیپ سے بند کیے، جس کے بعد ان کی جان لے لی۔ بعد ازاں وہ گھر کی پہلی منزل پر واقع ایک کمرے میں گیا، جہاں اس نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق گھر سے ایک مبینہ خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے، جس میں اپنی آخری خواہشات سے متعلق چند ہدایات درج تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی، تاہم شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔