اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ ہونے کے باعث شہریوں کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے۔
حکومت نے ایل پی جی کی قیمت 258 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے، تاہم پرچون مارکیٹ میں یہی گیس 400 سے 440 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔سرکاری اور مارکیٹ ریٹ میں نمایاں فرق کے باعث صارفین مقررہ قیمت سے کہیں زیادہ رقم ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ پر ایل پی جی کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔صارفین کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی مہنگی قیمت کا براہِ راست اثر گھریلو بجٹ پر پڑ رہا ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں قدرتی گیس کی فراہمی محدود یا دستیاب نہیں۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت فوری طور پر سرکاری نرخ کے مطابق لائی جائے تاکہ انہیں اضافی مالی بوجھ سے ریلیف مل سکے۔