پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عینا آصف نے اپنی 18ویں سالگرہ منالی، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔
سالگرہ کے موقع پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ 18 برس کی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے تقریب کی چند تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔اس موقع پر عینا آصف نے سرخ رنگ کا سادہ لانگ ڈریس زیب تن کر رکھا تھا۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔کم عمری میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی عینا آصف مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے ناظرین کی توجہ حاصل کرچکی ہیں۔