پاکستان کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ عینا آصف نے حال ہی میں اپنی عمر اور ذاتی ترقی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے انہیں اپنی عمر سے زیادہ بڑی لگتی تھی۔
عینا نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری اور بہترین ڈراموں کے انتخاب کے ذریعے ایک مضبوط مقام بنایا ہے۔ انہیں سب سے زیادہ ڈرامہ سیریل ’ہَم تم‘ سے شہرت ملی، جبکہ حالیہ ڈرامہ سیریل ’جُڑواں‘ اور ’پرورش‘ میں ان کی کارکردگی کو بھی کافی سراہا گیا۔ مستقبل قریب میں وہ ڈرامہ سیریل ’ماں‘ میں ایک جذباتی کردار ادا کریں گی۔گفتگو کے دوران عینا نے کہا کہ اب جب وہ 17 سال کی ہو گئی ہیں، تو اپنی اصل عمر کے مطابق دکھتی ہیں، لیکن پہلے بچپن میں وہ اپنے ہم عمر لوگوں کے ساتھ بیٹھتی تو ایسا لگتا تھا کہ وہ اپنی عمر کی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اکثر سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا، چاہے وہ معقول بات کریں۔ وہ 2011 سے کام کر رہی ہیں، لیکن اب بھی لوگ انہیں مکمل طور پر سنجیدگی سے نہیں لیتے، جو کہ ان کے لیے مایوس کن ہے۔عینا نے اپنی ماں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ ان کے کیریئر اور ذاتی زندگی میں بھرپور سپورٹ فراہم کی۔