امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، جہاں بعض ساحلی علاقوں میں ہواؤں کی رفتار تقریباً 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔
شدید بارش اور سمندری لہروں کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، جبکہ ایک موقع پر ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔طوفان کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ اور ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جس سے فضائی سفر بھی شدید متاثر ہوا۔نیویارک کے علاقے میں طوفانی ہواؤں کے باعث ایک درخت گرنے سے کم از کم ایک شخص ہلاک ہوگیا۔حکام نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے اور سیلابی پانی سے بھری سڑکوں پر گاڑی نہ چلانے کی ہدایت کی ہے۔