تینوں ملازمین نیپولیس کومیڈیسن کمپنی پر12لاکھ کیڈاکہ کی اطلاع دی تھی
تھہ شیخم(خصوصی رپورٹ) جھوٹی اور بوگس کال کرنے پرنجی میڈیسن کمپنی کے 2سیلز مینوں اور ایک ہیلپر کوگرفتار کرلیاگیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ میں میڈیسن کمپنی کے ملازمین نے ایمرجنسی 15 پر ڈکیتی کی کال کی۔ ایمرجنسی کال پر پولیس بروقت جائے وقوعہ پر پہنچی تومیڈیسن کمپنی کے 3 سیلزمین لڑکوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد 12 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تو دورانِ تفتیش تینوں ملازمین نے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کی انویسٹی گیشن میں لڑکوں نے جھوٹی کال کا بتایا۔ پولیس نے 12 لاکھ بر آمد کرکے 2 سیلزمین اور 1 ہیلپر کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف بوگس کال،چوری اور دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔