لیڈی ڈاکٹر سے لڑائی کرنیوالا وارڈ بوائے گرفتار

 ڈاکٹر نے ملزم سرفراز کو ادھار رقم دینے سے انکار کیا تو دھمکیاں دینے لگا
لاہور(کرائم رپورٹر)شادمان پولیس نے لیڈی ڈاکٹر سے گالم گلوچ، بدسلوکی اور دست گریباں ہونے والے وارڈ بوائے کو گرفتار کرلیا۔دو روز قبل لیڈی ڈاکٹر نے ملزم سرفراز کو ادھار رقم دینے سے انکار کیا تھا جس پر ملزم طیش میں آگیا اور لیڈی ڈاکٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا۔ ملزم نے لیڈی ڈاکٹر سے گالم گلوچ کی اور اس کے ساتھ دست وگریباں بھی ہوا۔ شادمان پولیس نے ملزم سرفراز کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔