لیڈی ڈاکٹر کی پراسرار موت

 میاں چنوں کی 37 سالہ ثنا گائناکالوجسٹ تھی، نجی ہسپتال میں ایم آرسی ڈی جی کا امتخان دیا جس میںفیل ہوگئی تھی
 لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار کے علاقے نجی ہسپتال سیل لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے خودکشی سمیت دیگر پہلووں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے علاقے میں واقع نجی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئی جس کی شناخت 37 سالہ ثنا کے نام سے ہوئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پہ پہنچ کے جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کر کے لیڈی ڈاکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے خودکشی سمیت دیگر پہلووں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا پولیس کا۔کہنا ہے کہ میاں چنوں کی رہائشی 37 سالہ لیڈی ڈاکٹر ثنا گائناکالوجسٹ تھی اورداتا دربار کے علاقے میں ایک نجی ہسپتال میں آئی ہوئی تھی متوفیہ نے ایم آرسی ڈی جی کا امتخان دیا جس میں وہ فیل ہوگئی تھی ابتدائی تحقیقات کے مطابق لیڈی ڈاکٹر ثناء نے خود کشی کی ہے تاہم اصل حقائق پورسٹمارٹم رپورٹ کے انے پر معلوم ہوں گے