کولکتہ (آئی این پی )بھارتی ریاست مغربی بنگال کے درالحکومت کولکتہ میں لیڈی ڈاکٹر جنسی زیادتی اور قتل کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزاسنادی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 9اگست 2024 کو کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج ہسپتال سے 31سالہ لیڈی ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش ملنے پر ملک بھر میں کہرام مچ گیا تھا۔