لاہور سیالکوٹ سمیت متعد شہروں میں کامیابی کے بعد نارووال کی تحصیل ظفروال میں الرحمن گارڈن کے نئے فیز کا افتتاح

چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز میاں محمد مشتاق تقریب کے مہمان خصوصی تھے ‘ ربن کاٹ کر منصوبے کا افتتاح کیا‘آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
 اپنے آبائی علاقے میں اس پراجیکٹ کے آغاز کا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے:میاں محمد مشتاق‘تقریب کے شرکاء کو کاروباری سفرکی تفصیلات سے آگاہ کیا
 ہم چاہتے ہیں جو سہولتیں لوگوں کو الرحمن گارڈن لاہور میں دے رہے ہیں وہی ظفر وال کے لوگوں کو بھی ملیں:میاں عبدالرزاق کا شرکاء سے خطاب
لاہور(رپورٹ:جابر وقاص‘کیمرہ مین: نوید صدیق)لاہور ،شرقپور، کالاشاہ کاکو، سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں کامیابی کے بعد الرحمن ڈویلپرز کی جانب سے نارووال کی تحصیل ظفروال میں الرحمن گارڈن کے نئے فیز کا افتتاح کردیا گیا۔چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز میاں محمد مشتاق تقریب کے مہمان خصوصی تھے ‘ علاقے کی اہم کاروباری و سماجی شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی ‘مہمان خصوصی چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز میاں محمد مشتاق نے رفقاء کے ساتھ ربن کاٹ کر منصوبے کا افتتاح کیا ‘اس موقع پر آسمان شاندار آتش بازی سے جگمگا اٹھا۔ تقریب کے آغاز میں مہمان خصوصی اور معزز شخصیات کو بگھی میں بٹھا کر پنجاب کے کلچر کی نمایاں پہچان پگ پہنا کر لایا گیا‘افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی میاں محمد مشتاق نے کہا اپنے آبائی علاقے میں اس پراجیکٹ کے آغاز کا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے اپنے کاروباری سفر کی انتھک محنت کی روداد بھی بیان کی ‘تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او الرحمن ڈویلپرز میاں عبدالرزاق نے کہا ہم چاہتے ہیں جو سہولیات لوگوں کو لاہور میں دے رہے ہیں وہی ظفر وال کے لوگوں کو بھی ملیں۔اس موقع پر میاں محمد مشتاق اور میاں عبد الرزاق کے صاحبزادوں کی جانب سے پراجیکٹ کو بہترین سہولتوں سے آراستہ کرنے اور آبائو اجداد کے خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔