دی لاہور سٹی سکول کی شاندار کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا‘مہمان خصوصی میاں محمد مشتاق نے کیک کاٹا
میاں محمد مشتاق نے طلباء کی محنت اور کارکردگی کو سراہا‘یہاں تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں، عالمی معیار کی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے:پرنسپل
لاہور(دانش منیر)دی لاہور سٹی سکول الرحمن گارڈن فیز 2 کی شاندار کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، چیئرمین الرحمن ڈویلپرز میاں محمد مشتاق تقریب کے مہمان خصوصی تھے، میاں محمد مشتاق نے اساتذہ اور طلباء کو شاندار کامیابی پر سراہا۔ تحائف بھی تقسیم کئے، مہمان خصوصی میاں محمد مشتاق نے کیک کاٹا، نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور طلباء میں تحائف تقسیم کر کے ان کی محنت کو سراہا‘پرنسپل نوشین اشر نے بتایا یہاں تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں، بلکہ عالمی معیار کی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے‘اس موقع پرطلباء بھی بہت خوش نظر آئے اور کہا ہمارے اساتذہ ہمیں تعلیم نہیں دیتے، ہماری چھپی صلاحیتوں کو بھی نکھارتے ہیں۔دی لاہور سٹی سکول، الرحمن گارڈن فیز 2 میں تعلیم کا معیار عالمی سطح پر ہے۔جہاں نہ صرف دماغوں کو بلکہ دلوں کو بھی روشن کیا جاتا ہے