رواں سال 1441 مقدمات درج، شہری ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیونگ سے اجتناب کریں:سی سی پی او
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران رواں سال اب تک 1576 ون ویلرز کو گرفتار کرکے 1441 مقدمات درج کر لیے ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ شہری ون ویلنگ سے اجتناب کریں، کیونکہ یہ نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ون ویلنگ، ریسنگ اور کم عمر ڈرائیونگ کے واقعات کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔