ضمنی الیکشن ، شیر نے میدان مار لیا

این اے 168 میں ن لیگ کے منیر اقبال چنڑ نے 79ہزار 306 ، آزاد امیدوار ولی داد چیمہ کو 42ہزار 623 ووٹ ملے 
بہاول پور( مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 بہاولپور میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ نے میدان مار لیا ہے جبکہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ دوسرے نمبر پر رہے ،غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 292 تمام پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کیمنیراقبال چنڑ79306ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ نے 42623ووٹ حاصل کئے ،ووٹ کاسٹ کرنے کا ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا۔ صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک ٹرن آؤٹ تقریباً دس فیصد رہا، بعدازاں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مختلف پولنگ سٹیشنز پر عملہ انتظار کرتا نظر آیا جبکہ ٹرسٹ کالونی کے خواتین پولنگ سٹیشن پر ووٹر لسٹ غائب ہونے کے باعث خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق خواتین اپنی ووٹ کی پرچی لے کر گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ٹرسٹ کالونی کے پولنگ سٹیشن پہنچیں تو معلوم ہوا کہ جس لسٹ میں ان کے نام درج ہیں، وہ وہاں موجود نہیں۔ اس صورتحال کے باعث درجنوں خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کیے بغیر گھروں کو واپس چلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ووٹر لسٹ محمدیہ کالونی کے پولنگ سٹیشن پر موجود تھی۔ پولیس نے سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی