چیچہ وطنی:پی پی 203 ضمنی انتخاب، ن لیگ کے اسد حنیف جٹ نے میدان مار لیا

 چودھری اسد حنیف جٹ نے41245 ووٹ حاصل کئے ، تحریک احساس پاکستان کے اویس محمود گجر 23167 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے
 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیچہ وطنی کے حلقہ پی پی 203 میں ضمنی انتخاب کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری مکمل نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری اسد حنیف جٹ41245 ووٹ لے کر جیت گئے۔تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کیمطابق مسلم لیگ ن کے چودھری اسد حنیف جٹ41245 ووٹ لے کر جیت گئے، تحریک احساس پاکستان کے اویس محمود گجر 23167 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں ہیں۔ چوہدری اسد حنیف جٹ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں