پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا میچ کے دوران زخمی، منیبہ علی نے قیادت سنبھالی

پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا میچ کے دوران زخمی، منیبہ علی نے قیادت سنبھالی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا تیسرے اوور کی پانچویں گیند پر ٹانگ پر لگنے والی گیند سے زخمی ہو گئی تھیں، جس کے بعد انہیں ریسکیو1122 کی ٹیم نے سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا۔

 اس دوران میچ کی قیادت منیبہ علی نے سنبھالی۔ تاہم چیک اپ کے بعد فاطمہ ثنا دوبارہ گراؤنڈ میں واپس آئیں اور قیادت دوبارہ سنبھال لی۔ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ جاری ہے، اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے۔