فاطمہ ثنا کی بھارتی کھلاڑی کے قدم چھونے کی تصویر جعلی قرار

فاطمہ ثنا کی بھارتی کھلاڑی کے قدم چھونے کی تصویر جعلی قرار

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے بھارت سے شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے قدم چھوئے۔

 تاہم فیکٹ چیک سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ یہ تصویر مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ہے اور اس کا کسی حقیقی واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔یہ جعلی تصویر 5 اکتوبر کو ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے پاکستان بمقابلہ بھارت میچ سے منسوب کی گئی۔ 6 اکتوبر کو ایک بھارتی صارف نے یہ تصویر X (سابق ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے لکھا:"پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے بھارت سے شکست کے بعد سمرتی مندھانا کے قدم چھوئے۔"یہی تصویر بعد ازاں فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہو گئی۔

  فیکٹ چیک سے کیا معلوم ہوا؟
ڈیجیٹل میڈیا فارنزک ماہرین نے اس تصویر کی جانچ کے لیے AI detection tools استعمال کیے، جن سے تصدیق ہوئی کہ:تصویر میں روشنی اور سائے کا زاویہ غیر حقیقی ہے۔چہرے اور ہاتھوں کی ساخت میں واضح بے ترتیبی پائی گئی۔تصویر کے بیک گراؤنڈ میں پچ اور باؤنڈری لائنز کا تناسب درست نہیں۔مزید برآں، 5 اکتوبر کے پورے میچ اور اس کی ویڈیو فوٹیج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا — جس میں ایسا کوئی منظر پیش نہیں آیا۔ کمنٹری، اسکور کارڈ اور میچ کے بعد کی تصاویر میں بھی فاطمہ ثنا کے سمرتی مندھانا کے قدم چھونے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔