بھارت کی پریما راوت نے فاطمہ ثنا کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارت کی پریما راوت نے فاطمہ ثنا کا ریکارڈ توڑ دیا

پونے: بھارت کی لیگ اسپنر پریما راوت نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

پریما راوت نے پیر 2 نومبر کو پونے کے ایم سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں سینئر ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کے دوران اتراکھنڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے حیدرآباد کے خلاف صرف 14 گیندوں پر ناقابلِ شکست 50 رنز اسکور کیے۔اس شاندار اننگز کے ساتھ انہوں نے پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 15 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔پریما راوت کی دھواں دار بیٹنگ میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 357.14 رہا۔ ان کی جارحانہ اننگز نے خواتین کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک نیا سنگِ میل قائم کر دیا۔

واضح رہے کہ فاطمہ ثنا نے مئی 2026 میں کراچی میں زمبابوے کے خلاف 15 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر خواتین کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔تاہم پریما راوت کا یہ نیا ریکارڈ ڈومیسٹک خواتین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے متعلق ہے، جبکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بدستور پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا کے پاس ہے۔