کامن ویلتھ گیمز گلاسگو میں پاکستان کے لیے واحد تمغہ جیتنے والی باکسر فاطمہ زہرہ وطن واپس پہنچ گئیں، جہاں لاہور ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اہلِ خانہ، شائقین اور کھیلوں سے وابستہ افراد نے فاطمہ زہرہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں 60 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ وہ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں میڈل حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بھی بن گئی ہیں۔سیمی فائنل میں فاطمہ زہرہ کو کینیڈا کی حریف باکسر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرکے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کیا۔فاطمہ زہرہ کی اس کامیابی کو پاکستان میں خواتین کی باکسنگ کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔